14اپریل کو فیصلہ کریں گے کہ کون سے سیکٹر کھولنے ہیں:وزیراعظم

imran khan-motarway
EjazNews

وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں گئے جہاں پر انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ڈاکٹرو ں کے ہونے والے احتجاج پر بھی ضرور گفتگو کی ہو گی۔ کوئٹہ میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غربت سب سے زیادہ ہے۔اس لیے ہم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہے کہ لاک ڈان کے اثرات سے کیسے ہم لوگوں کی زندگیاں آسان کر سکتے ہیں، لاک ڈائون کے دوران لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔اس بات پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے، پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس کی ڈیمانڈ ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ 14اپریل کو بلوچستان اور تمام صوبے فیصلہ بشمول گلگت بلتستان فیصلہ کریں گے کہ کون سے سیکٹر کھولنے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ سارے پاکستان کا ہے اور سارا پاکستان مل کر لڑے گا۔ یہ جنگ قوم جیتے گی۔ چین نے بھی اس وبا پر اپنی قوم کی مدد سے قابو پایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں