بہادر لڑکا اور درندہ

noty-Boy

پیارے بچو یہ کہانی ہمارے شمالی علاقہ جات کے ایک گائوں کی ہے۔ جہاں ایک بہادر لڑکا رہتا تھا۔ اس کا باپ زمیندار تھا۔ اس کی بہت سی زمینیں تھیں۔ اس لڑکے کا نام علیم تھا۔ علیم بہت رحم دل تھا، گائوں کے سارے لوگ علیم سے بہت محبت کرتے تھے ۔ اس کی رحمدلی اور ہمدردی کی وجہ سے لوگ اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ علیم غریبوں کی خدمت کر کے بہت خوش ہوتا تھا۔ یہ گائوں بہت خوشحال تھا۔ گائوں کے قریب ایک جنگل تھا ، علیم اس وقت اپنے والد کے ساتھ بیٹھا تھا جب ایک آدمی بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا خان صاحب گائوں میں جنگل سے ایک درندہ گھس آیا ہے۔ ایک بکری کو لے گیا ہے۔ اس کے بعد تو اب ہر روز کوئی نہ کوئی اس درندے کی شکایت لے کر آتا ہے۔ گائوں جو امن کا گہوارہ تھا اب اس میں خوف پھیل رہا تھا۔ علیم کا والدہ زمیندار فرمان بہت پریشان تھا۔ اس نے گائوں کےلوگوں کو اکٹھا کیا اور انہیں تسلی دی کہ اب میں جلد ہی اس درندے کا مسئلہ ختم کر دوں گا۔ اس کے بعد خان نے اپنے بیٹے علیم کو یہ ذمہ داری سونپی۔ علیم نے اپنے ساتھ کچھ سامان لیا اور گھر سے باہر آگیا۔ جس راستے سے درندہ گزر کر گائوں آتا تھا ۔ علیم نے بھی اسی راستے پر ڈیرا جمالیا۔ شام کو جب لوگ اپنے اپنے گھروں میں تھے علیم کو سایہ حرکت کرتا ہوا نظر آیا۔ اس نے دیکھا تو یہ وہی درندہ تھا جس نے گائوں میں خوف پھیلا رکھا تھا۔ درندے کی آنکھیں انگاروں کی طرح دہک رہی تھیں۔ علیم نے اپنا تیر کمان سنبھالا، نشانہ لے کر بے ہوشی کی دوا والا تیر ا چھوڑا۔ چند سیکنڈ بعد زور دار چنگھاڑ کی آواز آئی۔ درندہ چند قدم چل کر لڑ کھڑا کر بے ہوش ہوگیا۔ علیم نے خوشی سے نعرہ لگایا۔ گائوں کے لوگ بھی چنگھاڑ کی آواز سن کر گھروں س نکل آئے۔ جب انہوں نے درندے کو بے ہوش پڑے دیکھا تو بہت خوش ہوئے اور اسے فوراً ایک پنجرے میں بند کر دیا اور اس کے ساتھ ہی وائلڈ لائف والوں کو پیغام بھیجا کہ انہوں نے ایک درندہ پکڑا ہے جسے آکر وہ لے جائیں ۔ وائلڈ لائف والوں کی ٹیم فوراً گائوں پہنچی اور اس درندے کو اپنی گاڑی پر بنے پنجرے میں ڈال لیا۔ شہر جانے سے پہلے ٹیم کے سربراہ نے علیم کو شاباشی دی کہ اس کی عقلمندی کی وجہ سے ایک قیمتی درندے کو مرنے سے بچا لیا اور گائوں کو بھی محفوظ کر دیا گیا۔ گائوں والے یہ باتیں سن کر بہت متاثر ہوئے اوران کے دل میں علیم کی عزت بڑھ گئی اور لوگ اس کی بہادری اور عقلمندی کے چرچے کرنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں