گلگت بلتستان میں18اگست کو الیکشن ہوں گے

gilgit biltistan
EjazNews

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات رواں سال 18اگست کو ہوں گے۔قانون ساز اسمبلی اپنی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد تحلیل کردی گئی تھی اور قانون کے مطابق نئی حکومت کے انتخاب کے لئے اسمبلی کی تحلیل کے 60 روز کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہے۔گلگت بلتستان الیکشن کمیشن 24 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد کرے گا۔وفاقی حکومت پہلے ہی سابق ڈی آئی جی پولیس میرافضل کوعلاقے کاقائمقام وزیراعلیٰ مقرر کرچکی ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں