کیبنٹ نے امدادی رقم کی منظوری دے دی، 8اپریل سے ملنا شروع ہو جائے گی

imran_khan_kabnat_meeting
EjazNews

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ہوا ۔اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وجہ سے وہ لوگ جو مسائل کا شکار ہیں ان کیلئے کیبنٹ نے ریلیف پیکج کی منظور دے دی ہے۔ 8اپریل ان تمام لوگ جنہیں ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں ،انہیں امدادی رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔ یہ امدادی رقم 12ہزار روپے یکمشت ادا کی جائے گی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق بینک الحبیب اور الفلاح بینک کے ذریعے ان رقوم کی ادائیگی ہوگی ۔
کابینہ میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کیبنٹ نے موخر کر دیا ہے ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو یقینی بنانے کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ کچی کنال انکوائری اب نیب کرے گی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھاکہ چینی کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں