کھیرے کی بھیجا

کھیرے_کی_بھیجا
EjazNews

اشیاءووزن:
کھیرے آدھا کلو، پیازآدھا کلو، لہسن ایک پوتھی،امچوریا املی آدھ چھٹانک، دھنیا پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ڈیڑھ چمچہ، نمک، ہلدی اورسرخ مرچ حسب پسند، آئلآدھ پاﺅ۔
ترکیب:
کھیرے کو دھو کر اس کی کڑاوہٹ کی جھاگ اچھی طرح نکال دیں۔ اور چھیل کرٹکڑے کاٹ لیں۔ امچوریا املی کو ایک پیالی پانی بھگو دیں تاکہ اس کا رس اچھی طرح نکل آئے۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے آدھا پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو نمک ، ہلدی ، مرچ ، سوکھادھنیا ،لہسن اور گرم مصالحہ پیس کر ڈال دیں اور مصالحہ کو پانی کا چھینٹا دے کر اچھی طرح بھون لیں۔ تھوڑی دیر بعد کھیرے کے ٹکڑے اور باقی آدھا پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیںاور خوب بھونیں۔ ساتھ تھوڑی دیر بعد امچوریا املی کے پانی کا چھینٹا دیتی جائیں ۔ آخر میںسارا پانی ڈال دیں۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرح بھون کر گل جائیں تو آگ دھیمی کرکے دم پر لگا دیں۔ د س منٹ بعد اتارلیں۔
کھیرے کی بھجیا تیار ہے۔!

اپنا تبصرہ بھیجیں