کوک سٹوڈیو :عاطف اسلم کی آواز میں اسماء الحسنیٰ سما بندھ گیا

atif_aslam
EjazNews

2015 میں کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں بھی عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی کو منفرد انداز میں گاکر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔تاجدار حرم کو غلام فرید صابری نے گایا تھا، اس کے بعد ان کے فرزند امجد علی صابری نے بھی اسے گایا تھاجبکہ عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر گلوکاروں نے اس قوالی کو گایا۔لیکن شہرت کا ڈنکا عاطف اسلم کے حصہ میں بجا۔
اسی طرح گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے بارہویں سیزن کا آغاز ہی عاطف اسلم کی جانب سے پڑھی گئی مقبول حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کیا گیا تھا۔اسی حمد کو ابتدائی طور پر استاد نصرت فتح علی خان نے پڑھا تھا تاہم 2019 میں عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کے بارہویں سیزن میں اسی حمد کو پڑھے جانے پر بھی لوگوں نے اسے بے حد سراہا تھا۔
’’وہی خدا ہے‘ ‘کو استاد نصرت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر افراد نے پڑھا ہے مگر عاطف اسلم اور استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں پڑھی گئی اس حمد کی بہت تعریفیں کی گئیں۔
اس کے علاوہ عاطف اسلم کی جانب سے اذان دینے پر بھی ان کی تعریفیں کی گئی تھیں، گلوکار کی آواز میں اذان کی ویڈیو گزشتہ ماہ اپریل 2020 میں سامنے آئی تھی۔
اور اب کوک اسٹوڈیو نے عاطف اسلم کی آواز میں اسما الحسنیٰ کی ویڈیو کو جاری کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول عام ہی نہیں سوشل میڈیا ٹرینڈ بھی بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں