کوفتہ مٹر پلاﺅ

kofta mater palio
EjazNews

اشیاءو وزن:
چاول ایک کلو، قیمہ آدھا کلو، مٹر کے دانے ڈیڑھ پیالی، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، پیاز (باریک کٹی ہوئی )دو عدددرمیانی ، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں چار سے چھ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، بھنے ہوئے چنے چار کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد انڈا ایک عدد۔
گریوی کے اجزاء:
پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر کٹے ہوئے تین عدد درمیانے، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
قیمے میں تمام مصالحے ملا کر دو مرتبہ پیس لیں، انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔ہاتھوں کو چکنا کر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور دوبارہ سے فریج میں رکھ دیں۔
پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اور پیاز کو گولڈن فرائی کر لیں۔پھر گریوی کے تمام مصالحے دہی اور ٹماٹر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں کو فتے ڈال کر دیگچی کو کپڑے کی مدد سے تھوڑا سا ہلائیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ ہرا مصالحہ ڈال کر چار سے پانچ پیالی پانی ڈال دیں جب ابال آجائے تو احتیاط سے کوفتے نکال کر چاول اور مٹر ڈال دیں۔ ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ کوفتے شامل کر کے ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ کر اتار لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں