کرونا وائرس کی بدولت ومبلڈن اوپن چیمپیئن شپ ایک سال کے لیے ملتوی

wimbledon_tennis
EjazNews

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب دنیاکا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ چاہے وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہو یا پھر بزنس ، کھیل کے میدان ہوں ۔جہاں پر بھی لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں ہر وہ جگہ اس وبا کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جنگ عظیم کے بعد شاید دنیا کی یہ آزمائش ہے کہ وہ بہتر دنیا بنا سکے ہیں یا نہیں۔
امن کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ومبلڈن اوپن کو منسوخ کیا گیا ہے۔ومبلڈن کا29 جون سے ہونا تھا ۔لیکن کھلاڑیوں کی جانب سے سٹیڈیم میں کھیلنے سے انکار اور اسپانسرز کے ممکنہ انکار کے پیش نظر ایونٹ کو بالآخر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ومبلڈن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آل انگلینڈ کلب کے مرکزی بورڈ اور چیمپیئن شپ کی مینجمنٹ کی کمیٹی نے کورونا وائرس کے سبب عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ومبلڈن چیمپیئن شپ کو منسوخ کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 134ویں ومبلڈن چیمپیئن شپ اب آئندہ سال 28 جون سے 11 جولائی تک منعقد ہوگی۔
کرونا وائرس کے سبب ومبلڈن اوپن متاثر ہونے والا کھیلوں کا پہلا مقابلہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی متعدد کھیلوں کے مقابلوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ اولمپکس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کرکٹ کے تمام مقابلے دنیا بھر میں منسوخ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں