کرونا وائرس نے اولمپکس کو بھی مشکوک کر دیا

olympics
EjazNews

اولمپکس 2020کا انعقاد 24جولائی سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونا ہے جس میں 11ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کرنا تھی۔کینیڈا کی اولمپکس اور پیرالمپکس کمیٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایتھلیٹس اور حکومت سے مشاورت کے بعد اولمپکس سے دستبردار ہونے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔کینیڈا نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایک سال کے لیے گیمز کے التوا کا اعلان کیا جائے۔
جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے کئی ہفتوں سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے لیکن اب ان کے بھی موقف میں لچک نظر آ رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ اولمپک گیمز ملتوی ہو سکتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں اولمپکس کا مکمل طور پر انعقاد مشکل ہے، گیمز کا التوا ناگزیر ہے کیونکہ ہمارے نزدیک ایتھلیٹس کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
آسٹریلیا نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ فی الحال گیمز کا انعقاد نہیں ہو سکتا اور اپنے ایتھلیٹس کو 2021اولمپکس کے لیے تیاری کا حکم دیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے ممکنہ طور پر آئندہ 4ہفتوں میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے تاہم فوری طور پر کسی فیصلے کا امکان نہیں۔
آپ حسن اتفاق دیکھیں کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران 1940میں اولمپکس کا انعقاد بھی ٹوکیو میں ہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں