کرونا وائرس:پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا

psl_5

پاکستان سپر لیگ کے آج سیمی فائنل کھیلے جانے تھے۔ لیکن یہ کم بخت کرونا وائرس ایسا پاکستان میں گھسا ہے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا ہے۔ ویسے بھی یہ میچ بغیر شائقین کے کھیلے جانے تھے ۔ لیکن میچ تو تھے۔ ابھی یہ وضاحت جاری نہیں کی گئی کہ یہ میچ کب ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف میچ پہلے ہی ڈراپ کیے جا چکے ہیں۔ یہ ایسا موقع ہے کہ کوئی بھی پی ایس ایل کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتا۔یہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں جس سے اصلاح مقصود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں