کانجی بنانے کا طریقہ

kanji_drink

اشیاءووزن:
گاجر تین کلو، رائی چند روپے کی منگو الیں، سرخ مرچ پسی ہوئی چائے کے چارچمچے، نمک حسب پسند، کالا نمک پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، مٹی کا گھڑا ایک عدد ۔
ترکیب:
گاجروں کو چھیل کر لمبے رخ میں چار چار ٹکڑے کاٹ لیں۔ رائی کو باریک پیس لیں۔ نمک، سرخ مرچ اور کالا نمک بھی باریک پیس کر ملا لیں۔
مٹی کے گھڑے میں چار سیر پانی ڈالیں اور گاجریں اس میں ڈال دیں۔ رائی، نمک، سرخ مرچ اور کالا نمک بھی ڈال دیں اورچمچے سے اچھی طرح ہلا کر گھڑے کا ڈھکنا بند کر دیں۔ اور دو دن تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ تین چار دن کے بعد کھول کر دیکھیں۔ کانجی تیار ہے۔ گرمیوں میں اگر کانجی بنائیں تو گھڑے کو تین چار دن بند رکھنا ہے اور پھر استعمال کرنا ہے ۔یہ کانجی بہت مزے دار ہوتی ہے اور قوت ہاضمہ کو بڑھاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں