کاجن فلیور ڈ چکن ودھ ہنٹر بیف

kjan flaverd chiken with hanter beef
EjazNews

اشیاءووزن:
مرغی (کیوبز کٹے ہوئے )ایک کپ، تیل دو کھانے کے چمچے، ہنٹر بیف (تیار شدہ) ایک کپ(چھوٹے کیوبز کاٹ لیں)، سیلری اسٹکس (چوپ کرلیں )تین عدد، تازی لال مرچ ایک عدد(بیج نکال کر باریک چوپ کرلیں)، ہری مرچ ایک عدد (بیج نکال کر چوپ کرلیں)، چاول ایک کپ (صاف کرلیں اور دھو کر بھگو دیں)، کاجن پاﺅڈر ایک عدد، ٹماٹر (چوپ کرلیں )ایک عدد، ٹماٹر (چوپ کرلیں) ایک کپ، مرغی کی یخنی ڈھائی کپ، سیلری کے پتے حسب ضرورت (گارنشنگ کیلئے)، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
نان اسٹک سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں مرغی ڈال کر فرائی کریں۔ جب مرغی کی رنگت ہلکی گولڈن براﺅ ہو جائے تو اس میں ہنٹر بیف ڈال کر چمچہ چلائیں۔ اس کے بعد نکال کر ایک پلیٹ میں الگ رکھ دیں۔ اس کے بعد اس میں سیلری اسٹکس ، لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر 2-3منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد مرغی اور ہنٹر بیف ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ کاجن پاﺅڈر ڈال کر مزید 2-3منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد چاول، ٹماٹر، نمک اور مرغی کی یخنی ڈال کر چمچہ چلائیں۔ ایک مرتبہ ابال آجانے کے بعد چھکن ڈھک کر ہلکی آنج پر 15-20منٹ تک پکائیں۔ چاول گل جائیں تو ایک سرونگ ڈش میں نکالیں، مزیدار ڈش تیار ہے۔ سیلری کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں