چکن سٹیک ود مشروم سوس

chicken_steak_with_mushroom

اشیاء ووزن:
ایک عدد چکن بریسٹ، ڈیڑھ کپ کریم، چار سے چھ جوے لہسن، ایک کپ مشروم۔
ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف کر کے ہیمر سے کُوٹ لیں۔ایک برتن میں تھوڑا آئل، کٹے لہسن اور نمک ڈال کر اس میں چکن کو میری نیٹ کریں۔اب گرل پین کو گرم کر کے اس پر تھوڑا آئل ڈالیں اور چکن کو گرل کر لیں۔پھر فرائنگ پین کو چولہے پر گرم کر کے لہسن سوتے کر لیں اور اس میں سلائس کٹ مشروم، کریم اور نمک شامل کر کے تھوڑا پکائیں۔اب گرل چکن سٹیک کو پلیٹر میں نکال کر مشروم سوس اس پر ڈالیں اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں