چکن اسٹیک ودھ گریوی

chicken sticks with gravi
EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ پیسز دو عدد، تیل 8کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچہ، مسٹرپاﺅڈر آدھا کھانے کا چمچہ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب:
مرغی کو نمک، سفید مرچ، مسٹر ڈ پاﺅڈراور سرکہ لگا کر دو گھنٹے کے لئے میرینٹ کر لیں۔ تیل کو خوب تیز گرم کرلیں۔ چکن بریسٹ کوتیل میں ڈال کر فرائی کریں، جب ایک طرف سے ڈارک براﺅن ہو جائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے بھی ڈارک براﺅن کریں۔ اس کے بعد 6-7منٹ کے لئے ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ مرغی گل جائے۔ اس کے بعد پیسز کو نکال کر ایک پلیٹ میں ٹھنڈا کر لیں۔
گریوی کیلئے:
پیاز دو عدد، مشرومز آدھا کین، مکئی کے دانے آدھا کپ، لہسن پیسٹ (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ، براﺅن شوگر پانچ کھانے کے چمچے، سویاسوس دو کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پاﺅڈ ر آدھا کھانے کا چمچہ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے، چکن کیوبز دو عدد، پانی دو کپ، کارن فلور دو کھانے کے چمچے، اووسٹر سوس دو کھانے کے چمچے، اسٹیک سوس دو کھانے کے چمچے، تیل دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز اور لہسن کر ہلکا فرائی کرلیں۔ فرائی کرنے کے بعد مشرومز اور مکئی کے دانے ڈال دیں۔ 2-3منٹ فرائی کر کے اس میں براﺅن شوگر ڈالیں۔ 2منٹ پکا کر 2کپ پانی اور چکن کیوبز ڈال دیں۔ جب جوش آجائے تو اس میں کالی مرچ، سویا سوس، نمک (اگر ضرورت ہو تو ) ڈالیں۔ ساتھ ہی تھوڑے سے پانی میں کارن فلور مکس کر کے ڈالیں۔ جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو آخر میں لیموں کا رس ڈال کر اتار لیں۔ اب چکن بریسٹ کو تیز چھری سے بریڈ کی طرح سلائس کر لیں۔ پین میں ڈال کر فرائی کریں اورس اتھ ہی اوسٹر سوس اور اسٹیک سوس ڈال دیں۔ 2-3منٹ کے لئے فرائی کریں اور ایک ڈش میں نکال لیں۔ اوپر سے گرم گرم گریوی ڈال دیں اور چائینر رزائس کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں