چکنی جلد کیلئے ماسک

face_facial_1
EjazNews

جئی کا آٹا چکنی جلد کے لئے سب سے بہترین ہے کیونکہ یہ اضافی چکنائی کو جذب کر لیتا ہے۔ اسے مندرجہ بالا کسی بھی پھل کے گودے کے ساتھ مکس کر لیں اور چہر ےپر لگا لیں۔
ایک آسان اور کسی مشکل کے بغیر فیشل جو چکنی جلد کے لئے ہے وہ ملک آف میگنیشیا ہے۔ اسے چہرے پر مل لیں، پھر خشک ہونے دیں اور اس کے بعد کنکنے پانی (ہلکے گرم) سے صاف کر لیں۔ اور پھر اس کا کمال دیں! آپ کے چہرے پر چکنائی غائب ہو چکی ہوگی۔
ایک نارمل یا کمبی نیشن جلد کے لئے ایک انڈے اور 1/2کپ پکے ہوئے جئی کے آٹے کا فیشل بنا لیں۔ اسے ایک چائے کے چمچے زیتون کے تیل میں مکس کرلیں۔15منٹ کے لئے چہرے پر پھیلا دیں۔ پھر پانی سے دھو ڈالیں۔
اگر آپ خود میں اتنا اعتماد محسوس کرتی ہیں کہ اپنے چہرے کے خشک اور چکنے حصوں کو یقین کے ساتھ شاخت کر سکیں تو پھر آپ ان پر ان حصوں کی کیفیت کے مطابق مختلف پیک لگا سکتی ہیں۔
کمبی نیشن سکن (جلد) میں عام طور پر پیشانی اور رخساروں کا حصہ خشک رہتا ہے جبکہ ٹھوڑی ، کنپٹیوں اور ناک کے اطراف کا حصہ چکنا رہتا ہے۔ پپیتے کا پیسٹ خشک جلد کی پرتیں اتارنے کے لئے بہترین طریقہ ہے۔
کیا آپ کو پھوڑے پھنسیوں کا مسئلہ ہے ؟۔
گاجر کو میش یا بلینڈ کر لیں کہ چائے کے دو چمچے بھر جائیں۔ اس دو کھانے کے چمچے دہی مکس کر لیں۔ لگا لیں ، خشک کرلیں اور پھر دھو لیں اور پھر فرق دیکھیں!۔
فیشل ماسک نہ صرف جلد کی کنڈیشن کرتے ہیں بلکہ اس کی کلینزنگ اور موئسچرائزنگ بھی کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب پیک کو دھو لیاجاتا ہے تو جلد صحت بخشی کے باعث تمتمانے لگتی ہے اوراس پر وہ آب و تاب اور چمک دمک آجاتی ہے جو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رہتی ہے۔
ایسے فیشل پیک بھی ہیں جو کہ اسکرب کا کام بھی کرتے ہیں اوروہ جلد سے خشک مردہ خلیات کی پرتیں اتارتے ہیں اور اسے دوبارہ پر شباب بنا دیتے ہیں۔
چونکہ اسکرب مکمل طور پر ملائم نہیں ہوتے اس لئے انہیں آہستہ آہستہ لگانا چاہئے اور رگڑنا نہیں چاہئے۔ یہ احتیاط ضروری ہے۔ اگرآپ اس کا مساج کرناچاہتی ہیں تو نہایت حلیمی سے کریں۔ چہرے کے حصے پر مساج کرنے سے گریز کریں۔ اچھی طرح سے دھوئیں اور پھر تھپتھپا کر خشک کر لیں۔
اسکرب کہنیوں، پیروں، گھٹنوں اور گردن پر سے مردہ جلد کی پرتیں اتارنے کے لئے فائدہ مند ہیں۔ چینی کا اسکرب بنانے کے لئے اپنے باقاعدہ کلینرز میں ایک کھانے کا چمچہ چینی ملا لیں۔ اس ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر لگا لیں اور کچھ دیر تک لگا رہنے دیں ۔ پھر دھو ڈالیں۔ 2کھانے کے چمچے جئی کا آٹا ، مکئی کا آٹا اور 2کھانے کے چمچے گندم کے آٹے کو اپنے کلینزنگ لوشن یا ملک میں مکس کرلیں۔ اسکرب کی مانند استعمال کریں۔
مالٹے کے چھلکے کو دھوپ میں خشک کر نے کے بعد اسے اس طرح سے پیس لیں۔ (گرائنڈ کرلیں) جیسے کہ کافی کی شکل ہوتی ہے۔ دہی میں مکس کر لیں اور فلس دار خشک جلد والے حصوں پر رگڑیں یہ پیر کی خشک فلس دار جلد کے لئے بہترین ہے۔
ایسٹرنجینٹ ماسک جلد کے مسامات کو تنگ کرنے اور موئسچر کرنے (نمی پہنچانے) کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ایسرنجینٹس بطور ریفریشنز بھی کام کرتے ہیں ۔ دھونے کے بعد استعمال کریں۔
لیمن جوس ایک بیش قیمت ایسٹر نجینٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔ اسے سیاہ کہنیوں اور گھٹنوں پر ملیں۔ لیمن جوس میں نمک ملا کر اسے بطور ایکسفو لیئٹر کم ایسٹرنجینٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
بطور ایک ایسٹر نجینٹ سیب کا جواب بھی لیمن جوس کی مانند اثر انگیز ہے۔ لیمن جوس کو دودھ کی بالائی میں مکس کر کے لگانے سے دھوپ میں سنو لائی جلد کی رنگت اپنی قدرتی صاف رنگت حاصل کر لیتی ہے۔
مشہور بیوٹی ہائوسز فیس پیکس اور فیشل کریمیں تجارتی پیمانے پر فروخت کرتے ہیں گوان کی خریداری میں وقت کی بچت رہتی ہے۔لیکن بہتر یہی ہے کہ ان جادوئی نسخوں کو گھر پر خود ہی تیار کیا جائے۔
چہرے کے نقوش چاہے کتنے ہی عمدہ کیو ں نہ ہوں یہ رنگ روپ ہوتا ہے کہ جو چہرے پر حسن کا ہالہ تخلیق کرتا ہے اوراس میں مقناطیسی کشش پیدا کرتا ہے اور داغ دھبوں، نقائص سے آزاد ، روشن چمکدار اور تاباں رنگ روپ کے حصول کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا باقاعدہ سے فیشل کراتی رہیں۔
اس معاملے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ وہ تمام اشیاء جن کی آپ کو اپنے فیس پیک میں ڈالنے کی ضرورت محسوس ہوگی وہ آپ کے محلے کے سبزی اور پھل فروش کے پاس با آسانی مل جائیں گی۔
تو پھر اب انتظار کس بات کا ہے ؟۔
بس فیصلہ کریں کہ آپ کو کس قسم کے پیک کی ضرورت ہے ۔ اور اپنے چہرے کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے نئی جوانی عطا کرنے والا شباب بخش ٹریٹمننٹ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں