چاکلیٹ بنانا شیک

chocolate_banana_shake
EjazNews

اشیاء ووزن:
چاکلیٹ پانچ کھانے کے چمچ، دودھ ایک لیٹر، کیلے دو سے چار عدد۔
ترکیب:
دودھ کو اچھی طرح گرم کر لیں یہاں تک کے وہ آدھا رہ جائے ۔ (ہم یہ جو دودھ کو گرم کرنے کا کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے شیک کی طاقت بڑھ جاتی ہے ورنہ ڈبہ کھولیں اور آدھا لیٹر دودھ ڈالی پھر بھی شیک ہی بنے گا)
چاکلیٹ ، کیلئے اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال لیں۔ایک دو منٹ تک بلینڈر میں بننے دیں۔ پھر شیک کو گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔اگر آپ چاہیں تو ٹیسٹ کیلئے چاکلیٹ کو بعد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بعض کریم کو پسند کرتے ہیں ۔ آپ اس شیک کو بنانے کے بعد اگر چاہیں تو ایک چمچ آئس کریم بھی ٹیسٹ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں