پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake
EjazNews

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جن شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں شانگلہ ، سوات اور مالا کنڈ، کوہستان، مانسہرہ ، بالا کوٹ اور بٹگرام شامل ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں