ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے پشاور زلمی کو شکست دے دی

peshawar_vs_multan

ملتان میں 12سال کے طویل عرصے کے بعد کسی انٹرنیشنل طرز کے مقابلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔دو دن کے وقفہ کے بعد ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہو ا۔ ملتان سلطان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز سے اوپننگ کیلئےجیمز ونس اور معین علی نے کی۔لیکن جیمز ونس پہلا اوور کھیلنے میں ناکام رہے اور پویلین لوٹ گئے۔معین علی دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف دو سکور بنا پائے۔شان مسعود8 اورذیشان اشرف 12سکور بنا پائے۔ رلی روسو کے49اور خوش دل شاہ کے 43 سکور نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے جیت دلائی۔

ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے اوپننگ کی لیکن ٹام بینٹن پہلا اووربھی نہیں کھیل سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح پشاور زلمی کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔کامران اکمل بھی زیادہ دیر تک پچ پر جمی نہیں رہ سکے۔پچھلے میچ میں سنچری کرنے والے کامران اکمل اس میچ 15سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔پشاور زلمی کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو صرف 2سکور بنا پائے۔پشاور زلمی کو چوتھے نقصان لیام لیونگسٹن کی صورت میں پہنچا۔جو بغیر سکور کیے ہی پویلین لوٹ گئے۔47 سکور بنا کر حیدر علی بھی پویلین کی راہ پر چلے۔ لیام ڈسن اور وہاب ریاض آئوٹ ہونے والے 7ویں کھلاڑے تھے۔ڈیرن سیمی2 اور حسن علی 8سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔راحت علی بھی 1سکور بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔یوں پشاور زلمی 123سکور بنا کر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔

محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2-2،عماد طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سہیل تنویر نے چار وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا یہ ایک نئی پچ ہے اور اس پر ایک عرصے سے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا اس لیے ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بائولنگ ہی کرتے ۔ہم سکور بورڈ پر اچھے سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیموں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے دو، دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں شکست ہوئی۔
پشاور زلمی سکواڈ
کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان۔
ملتان سلطان سکواڈ:
کپتان شان مسعود ، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں