پشاوری دال مسور

massor_ki_daal

اشیاء ووزن:
ایک کپ مسور کی دال، چار جوئےلہسن ہلکا سا کچل لیں، ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، تین عدد ثابت سرخ مرچ ، چار کپ پانی اوردو کھانے کے چمچ تیل ۔ نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی ڈال کر دال اُبلنے کے لیے دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔ اُبال آنے تک دال سے جھاگ اُتارتے رہیں۔جب دال گل جائے تو سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کرکے گاڑھی ہونے تک پکنے دیں۔ پھر اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ثابت مرچ ڈال دیں اور ہلکی براؤن ہونے پر لہسن شامل کرکے دال کو بگھار لگاکر فوراً ڈھکن ڈھک دیں، تاکہ مرچ اور لہسن کی خوشبو دال میں بس جائے۔اُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں