پستہ کھیر

پستہ_کھیر

اشیاء ووزن:
آدھا کلو دودھ ،آدھا پاؤ چاول ،پستہ ایک پاؤ ،25گرام بادام ،آدھا پاؤ چینی ،دو چائے کےچمچ کیوڑا اورچاندی کے ورق حسب ضرورت ۔
ترکیب:
پستہ اور بادام گرائنڈ کریں، یہاں تک کہ پاؤڈربن جائے۔ پھر ایک برتن میںدودھ گرم کرکے خشک میوہ جات کاپاؤڈر اور دیگر اجزاڈال کر پکنے دیں۔ جب تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں، توحسب ضرورت گاڑھا کرکے چولھے سے اُتار لیں۔ اب ایک باؤل میں ڈال کر چاندی کے ورق سجا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں