پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں دو دہشت گرد ہلاک

terrorist attack
EjazNews

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز دہشت گردوں نے دستی بم اور فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اداروں نے ناکام کرتے ہوئے 2حملہ آورو ں کو مار دیا۔ واقع میں 3مزید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2تھی جنہوں نے مبینہ طورپر سکیورٹی گارڈز کے کپڑے پہنے تھے جو جوابی کاروائی میں مارے گئے۔
ایدھی کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق 5افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن میں تین زخمی ہیں۔
پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری نے عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ حساس علاقے میں اہم دفاتر بھی موجود ہیں اور یہاں رش بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں