پاکستانی ٹیم کے10کھلاڑیوں اور ایک مساجر میں کرونا کی تصدیق

pakistan cricket team
EjazNews

پاکستانی ٹیم دورئہ انگلینڈ سے قبل نئی مشکلات میں پھنس گئی ہے۔ 10کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز 3 کھلاڑیوں شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کے ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان ہواتھا جبکہ عماد وسیم اور عثمان شنواری کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
تاہم بقیہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جن میں عابد علی، فواد عالم، سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فہیم اشرف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جس میں قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کے سوا تمام سٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے۔
ان کھلاڑیوں میں کرونا کی علامات نہیں تھیں اور نہ ہی بظاہر ان میں کسی قسم کے مسائل تھا۔ وہ فٹ تھے لیکن ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد اب انہیں قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ جبکہ تک کہ دوبارہ ٹیسٹ ہونے کے بعد وہ صحت یاب نہیں ہو جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں