پاکستانی نژاد برطانوی باکسر 10ہزار پاکستانیوں کی مدد کریں گے

amir_khan_foundation
EjazNews

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی عامر خان فائونڈیشن کے تحت پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کے شکار 10 ہزار پاکستانی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کریں گے۔اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ‘کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں خوراک کی کمی کو دیکھ کر میں نے راشن کے ایسے تھیلے بنائے ہیں جن میں چاول، آٹا، دال، مرچیں، دالیں، جوس، پانی، دودھ اور صابن موجود ہوتا ہے۔
انہوں نے راشن کی تقسیم میں مدد فراہم کرنے پر پاکستانی آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔10 ہزار سے زائد ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
عامر خان کی اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈیمی ہے اس سے سے قبل وہ اپنی اس اکیڈیمی کو کرونا مریضوں کیلئے مختص کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں