پالک اور پاستا

Palak Pasta
EjazNews

اشیاءووزن:
پاستا 350گرام۔
پالک مکسچر بنانے کیلئے:
پالک 4سو گرام، ٹماٹر 3سو گرام، پیاز 80گرام، لہسن 2عدد، زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچے، نمک اور کالی مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، پنیر 100گرام، مکھن حسب ضرورت (گریس کرنے کیلئے)، تھائم آدھا کھانے کا چمچہ(چوپ کیا ہوا) ، مکھن 40گرام۔
ترکیب:
پالک کو کاٹ کر دھو لیں اور چھان لیں۔ ٹماٹر کا چھلکا اتار لیں، چار ٹکڑوں میں کاٹ کر بیج نکال کر چوپ کرلیں۔ پیاز اور لہسن کو بھی چھیل کر چوپ کرلیں۔
پاستا کو نمکین پانی میں تیل ڈال کر ابال لیں اور ابالنے کے بعد چھان لیں۔
زیتون کا تیل ایک پین میں گرم کر لیں اس میں لہسن اورپیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اور ہلکا سنہرا کرلیں۔
اس کے بعد پالک کو اس میں ڈال کر پکائیں ، جب پالک پک جائے تو اس میں کالی مرچ پاﺅڈر اور نمک شامل کرلیں۔
اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں آخر میں میکرونی اور پنیر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
ایک اوون پروف ڈش کو مکھن سے گریس کر کے پاستا اس میں نکال لیں ۔ اوپر سے تھائم اور مکھن ڈال دیں۔ پہلے سے گرم اوون میں 200Cپر 20منٹ تک بیک کریں۔ لیجئے پالک اور میکرونی تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں