ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت ٹیم وائٹ واش

indvnz

بھارتی ٹیم کے ستارے آج کل گردش میں ہیں ۔ گزشتہ دنوں بھارتی انڈر 19ٹیم بنگلہ دیش سے ہاری اور اس کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے۔ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 5وکٹوں پر ہدف حاصل کیا۔
اس میچ میں بھارت کی بٹنگ لائن ابتدا سے ہی لڑ کھڑا رہی تھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ البتہ راہل اس کے باوجود سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ ویرات کوہلی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 9رنز بنا کر پویلین جا چکے تھے۔
کیویز نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان میں اعتماد آسمان کو چھو رہا تھا۔ اوپننگ بیٹسمین 106رنز بنا کر ٹیم کو اور پر اعتماد کر گئے۔ اور مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اوپنر نکولس 80، گپٹل 66،گرینڈ ہومے58، ولیمسن 22اور لیتھم نے32رنز بنائے۔
اس طرح کیویز نے سیریز جیت کر دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں