ٹھنڈائی

thandai
EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ ایک لیٹر،خربوزے کے بیج تین بڑے کھانے کے چمچ، بادام(اُبلتے پانی میں ایک منٹ اُبال کرچھلکا اتاردیں)20عدد، کاجو 20عدد، خشخاش 2بڑے کھانے کے چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، سونف ایک چائے چمچ، زعفران ایک چٹکی، سبز الائچی 5عدد،عرقِ گلاب 5چائے کے چمچ، کیوڑاچند قطرے اور چینی حسب ذائقہ۔
ترکیب:
بلینڈر میں ایک کپ دودھ اور تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔پھر باریک کپڑے سے چھان کر اس میں باقی دودھ بھی شامل کرکے چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اورافطار سے ذرا قبل گلاسز میںنکال کر سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں