ویسٹرن چکن ان ایسٹرن کری

western chicken eastran style
EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ آدھا کلو، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، چینی ایک چائے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کاچمچ، بھنے چنے دو کھانے کے چمچ، بادام دو کھانے کے چمچ، پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ، تل ایک کھانے کا چمچ، خشخاش ایک کھانے کاچمچ، سونف ایک کھانے کا چمچ، سونف ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں تین سے چار عدد، کڑی پتہ چند پتے۔ آئل آدھی پیالی،نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
چکن بریسٹ کو کچھ دیر فریزر میں رکھ کر چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں اور دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔ ایک چائے کا چمچ لہسن ، نمک، سفید مرچ اور چینی کو سر کے کے ساتھ ملا لیں اور اس سے چکن کو میرینیٹ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔ پیاز کو چھری کی نوک میں لگا کر چولہے پر چارسے پانچ منٹ سینک لیں، ٹھنڈی کر کے چھیل لیں۔ چنے ، بادام، زیرہ، تل، خشخاش ، سونف اور ناریل کو توے پر بھون لیں۔ ان تمام مصالحوں کو پیاز اور ہری مرچوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ڈالتے ہوئے پیس لیں۔
پین میں آئل ڈال کر کڑی پتہ اور گرم مصالحہ ڈال کر کڑ کڑالیں ، اس میں پسا ہوا مصالحہ، نمک ، ادرک لہسن ، لال مرچ ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر بھونیں پھر فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پرپانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتارلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں