وویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے جیت سے ابتداء کرلی

T20_Pakistani_team

پاکستان ٹیم نے T-20ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کیخلاف کھیلا۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین نے جیت کے جھنڈے گاڑ کر ابتدا کی ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی Stafanie talyor-Shemaine Campbelle نے 43-43سکور کیے۔باقیوں کا سکور کوئی قابل ذکر نہیں ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم7کھلاڑیوں کے نقصان پر 124رنز بنا پائی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1232599349621874688?s=20

پاکستان نے کھیل کی ابتدائی کی جویریہ خان نے 35، بسمہ معروف 38، منیبہ علی25 اور ندا ڈار نے 18سکور بنا کر پاکستان کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا اور یوں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستانی ٹیم نے جیت اپنے نام کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں