وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عیدالاضحی کا بھی انکشاف کر دیا

FAwad ch
EjazNews

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری عیدالفطر پر چاند کے معاملے میں پوری طرح اپنے بیانات کو جاری کرتے رہے ہیں۔ اور اس دفعہ ان کی بتائی ہوئی تاریخ کے مطابق عید بھی ہو گئی ۔ وزیر سائنس نے اس دفعہ عید الاضحی کس تاریخ کو ہو گی اس کا بھی انکشاف کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھوں سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ساتھ ہی انہوں نے چاند کی لوکیشن کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی قائم کردہ رویت ایپ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں