نیوائیر نائٹ کا جشن ضرور منائیں، لیکن شائستگی کا دامن نہ چھوڑیں

newzealand-new-year

ہماری دنیا میں نئے سال کے جشن کی ابتدا ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں نئے سال کا جشن دھوم دھام سے شروع ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا یہ جشن مختلف ممالک میں ا کے مقامی وقت کے مطابق رفتہ رفتہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے بعد سال 2020 روس کے جزائر میں پہنچے گا ۔نیوزی لینڈ اور روس کے بعد یہ جشن آسٹریلیا میں ہوگا۔ کیونکہ آسٹریلیا میں سال 2020 کا آغاز ہوگا۔اس کے بعد سال 2020 کا آغاز جاپان میں ہوگا جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوجائیں گی۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2020 پاکستان پہنچے گا۔
پاکستان میں بھی 2020ء کی مناسبت سے آتش بازی کے مظاہرے کیے جاتے ہیں۔ نوجوان سڑکوں پر نکلتے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں ہلا گلا کرتے ہیں۔کچھ عرصے سے پاکستان میں بھی نیو ائیر کی باقاعدہ تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ بحریہ ٹائون ہائوسنگ سکیم ہرسال لاہور میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرتا ہے جس میں فیملیز کو خصوصی طور پر دعوت دی جاتی ہے اس کے علاوہ مینار پاکستان میں بھی گزشتہ سال آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح ممالک کی سطح پر نیو ائیر نائٹ کو منایا جاتا ہے۔ دبئی میں اس کا خاص اہتما م کیا جاتا ہے جبکہ نیو یارک کا ٹائم سکوائر نیو ائیر نائٹ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
پاکستان میں نیو ائیر نائٹ پر خاص کر دیکھا جاتا ہے کہ من چلوکی جانب سے فیملیز کو تنگ کیا جاتا ہے یعنی اگر کوئی اپنی بیوی بچوں سمیت نیو ائیر نائٹ کے جشن کو دیکھنے کیلئے پہنچتا ہے تو اس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ نہایت ہی بری بات ہے۔ اپنی خوشیوں کو ضرور انجوائے کریں لیکن کسی کی خوشی کو بدمزگی میں بدلنے کا آپ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

31دسمبر2019ء کو اس سورج کے غروب ہوتے ہی نئے سال کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن ایک جم غفیر ہوتا ہے جو اگر خود شائستگی کا مظاہرہ نہ کرے تو اس کو قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لاہور کی مال روڈ پر راقم نے خود پولیس کو نوجوانوں پر ڈنڈے برساتے ہوئے گزشتہ کچھ نیو ائیر نائٹس میں دیکھا ہے۔
آپ خوب ہلا گلا کریں ،جشن منائیں، اپنی جوانی کا جوش دکھائیں لیکن پھر وہی بات جو دوسرے اس سارے ماحول کو انجوائے کرنے آتے ہیں خاص کر جو لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ ہوتے ہیں ان کو تنگ کرنا کسی طرح سے بھی اچھی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں