شربت آلو بخارا

Damson_sharbat
EjazNews

اشیاءووزن:
آلوبخارا پکا ہوا ہونا چاہیے ایک پاﺅ،املی ایک چھٹانک، چینی تین پاﺅ، پانی تین پاﺅ۔
ترکیب:
ایک دیگچی میںتین پاﺅ پانی ڈالیں۔ آلو بخارا اور املی کو پانی میں ڈال کر دیگچی کو چولھے پر چڑھا دیںا ور پکنے دیں۔ پانی پک پک کر جب چھ چھٹانک رہ جائے تو نیچے اتار لیں اور کپڑے میں اس کو اچھی طرح چھان لیں۔۔
اب اس چھنے ہوئے پانی میں چینی کو اچھی طرح حل کر لیں اور چولھے پر چڑھا کر قوام تیار کریں۔ جب قوام تیارہو جائے تونیچے اتار لیں اورٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو صاف اور خشک بوتل میںبھر لیں۔ لیجئے شبرت تیار ہے!۔
یہ شربت صفرا کو دور کرنے میں لاجواب ہے۔ صفراوی بخاروں میں نہایت اکسیر چیز ہے۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ دو گھونٹ پینے سے طبیعت میں ٹھندک محسوس ہونے لگتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں