میوزک انڈسٹری میں سجاد علی کے بعد ان کے بیٹے کی آمد،نئے گانے میں متعارف

sajid-ali

سجاد علی نے اپنے بیٹے کوبی علی کو لے کر نیا گانا ریلیز کیا ہے۔ جس کے بول سجاد علی نے خود تحریر کیے ہیں۔یہ گانا سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو کافی دلچسپ ہے جس میں کوبی علی کو اپنے والد (سجاد علی) کی جوانی کا رول کرتے دکھایا ہے جبکہ اس گانے کے شوٹ میں اداکارہ ریما خان بھی نظر آرہی ہیں۔جوانی کے بعد ملنے والے کردار میں سجاد علی اور ریما ہیں۔

تصویر میں سجاد علی کے برخودار کوبی علی اور ریما کی جوانی کا سین کرنے والے ماڈل ہیں۔ (تصویر گوگل)

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے یہ گانے دو پیار کرنے والوں کے گرد گھومتا ہے جو بارش میں ایک دوسرے سے بچھڑ جاتے ہیں۔اس گانے کی ویڈیو شوٹ بہت اعلیٰ ہے۔ جس میں یادوں کو کمال خوبصورت سے فلمایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں