مکھنی قیمہ

beef-keema
EjazNews

اشیا و وزن:
قیمہ ایک کلو، پیازدو عدد، ٹماٹردوعدد، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ حسب ضرورت(پسی ہوئی) ، ہرا دھنیاتھوڑا سا، ہری مرچ حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی)، پنیرآدھا کپ(کش کیا ہوا)، سویٹ کارن ایک کپ(ابلے ہوئے)، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ، ثابت لال مرچ چھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کربراؤن کریں۔اب اس میں ادرک ،لہسن،نمک ،مرچ،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔قیمہ ڈال کر اسے گلنے کے لئے رکھ دیں۔
قیمہ گلنے پر اس میں سویٹ کارن شامل کر لیں۔پانی خشک کر کےدوبارہ بھونیں۔اب اس میں گرم مصالحہ شامل کر دیں۔ دم لگانے کے لئے رکھ دیں۔ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پنیر بھی باریک کش کرکے شامل کردیں۔
لیجئے تازہ مزیدار مکھنی قیمہ تیار ہے۔ سلاد اوررائتے کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں