مونگرے آلو

Mongra_aloo

اشیاءووزن:
مونگرے چھوٹے یا لمبے آدھا کلو، آلو ایک پاﺅ،پیاز ایک پاﺅ، ٹماٹر آدھ پاﺅ، نمک، ہلدی، سرخ مرچ حسب پسند، گھی آدھ پاﺅ، زیادہ پسند ہو تو تین چھٹانک، گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ۔
ترکیب:
مونگرے چھوٹے ہوں تو ان کی اوپرکی ڈنڈی کاٹ لیں اگر بڑے ہوں توڈنڈیاں اورسرے کاٹ کر ذرا لمبے لمبے کاٹ کر رکھ لیں۔ آلو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز بادامی کرلیں ۔ نمک، ہلدی اور سرخ مرچیں ڈال کر مصالحہ بنا لیں۔ جب مصالحہ اچھی طرح بھون جائے تو مونگرے ڈال دیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب مونگرے تھوڑے سے گل جائیں تو آلو ڈال دیں اورپکنے دیں۔ جب مونگرے اور آلو گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب گھی نکل آئے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ کے بعد اتار لیں ۔ گھی لگے پھلکوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔ نہایت مزے دار لگتے ہیں۔
بالکل اسی طریقے سے آپ گاجریں اور آلو پکا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں