ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ سے زائد ہو گئی

corona_virus
EjazNews

صحت ایک عظیم نعمت اوربہت بڑی دولت ہے ۔ اگر آپ صحت مند نہیں، تو خواہخواہ آپ کے پاس دولت کے انبار ہوں یا دُنیا جہاں کی آسائشیں موجودہوں، سب کچھ بے کار ہے۔جسمانی صحت متاثر ہونے کے بے شمار عوامل ہیں کہ کبھی کوئی مرض وجہ بن جاتا ہے، تو کبھی کوئی لت جسمانی ہی نہیں ،ذہنی صحت بھی متاثر کردیتی ہے ۔
دنیا بھر میں کووڈ-19 وائرس وبا کی صورت میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کا پھیلائو پاکستان میں بھی ۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ مزید 4 ہزار72افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار9سوپچپن ہوگئی ہے ۔
پنجاب میں74ہزار202،سندھ میں78ہزار267، خیبرپختونخوا میں25ہزار380، بلوچستان میں10ہزار261،اسلام آباد میں12ہزار395، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 مریض ہیں۔
جبکہ اس وائرس کی وجہ سے اتوار کے روز 83اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار118ہو گئی ہے اس دوران 25 ہزار13 افراد کے کروناٹیسٹ بھی کئے گئے۔
اگر صحت مندی کی بات کی جائے تو اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ92ہزار624مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں