مسالے دار چیزبسکٹ

مسالے_دار_چیزبسکٹ_cookies
EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ ایک پیالی، آٹا ایک پیالی، بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن موٹا کُٹاہوا دو جوے، ہری پیاز چوپ کی ہوئی دو کھانے کے چمچ، لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، اور یگانو آدھا چائے کا چمچ، بٹر مِلک تین سے چار کھانے کے چمچ، چیڈرچیز کدّوکش کرلیں ایک پیالی ،مکھن یخ ٹھنڈا ہو، جس کےچھوٹے ٹکڑے کرلیں تین چوتھائی پیالی اور بٹر پیپر ایک عدد۔
ترکیب:
ایک پیالے میں میدہ، آٹا، نمک، بیکنگ پاؤڈر ،لال مرچ،کالی مرچ، اوریگانو ، لہسن ،ہری پیاز،چیڈرچیز اور مکھن ڈال کر انگلیوں کی مدد سے چُورا ڈبل روٹی کے چُورے کی طرح کرلیں۔اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے بٹر مِلک شامل کرکے گوندھ لیں، لیکن زیادہ دیر نہ گوندھیں۔ پھر ڈھک کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔بعد ازاں، بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر رکھ کر ہلکا سا چکنا کریں اور مَن پسند شیپ کے بسکٹس کاٹ کر اُس پر رکھ دیں۔ پہلے سے گرم اوون میں پندرہ سے بیس منٹ بیک کریں اوربسکٹس کے صرف کنارے سُنہری ہو نے پر اوون سے نکال لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں