مسالا چنے

green_chana_masala

اجزاء:
پیاز(باریک کاٹ لیں) ایک عدد، چنے(اُبلے ہوئے)ایک کپ، لیموں کارس دو چائے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ(کُٹی ہوئی)آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں حسبِ ضرورت، دھنیا ایک گڈی، پودینا ایک گڈی، چاٹ مسالا آدھا چائے کا چمچ اور اِملی کا گُودا حسبِ منشاء۔
ترکیب:
دھنیا، پودینا اور ہری مرچیں پیس کر چٹنی بنالیں۔ پین میں تیل گرم کریں اور چٹنی سمیت تمام مسالے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر املی کا گُودا شامل کرکے تھوڑا پکنے دیں۔ پھر چنے ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور لیموں کا رس چھڑک کر چولھا بند کردیں۔ اب ایک پیالے میں لیموں کے قتلوں، ٹماٹر اور ہری مرچ سے سجا کر پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں