مرغی روسٹ (بریان)

chiken_fry
EjazNews

اشیاءووزن:
دو عددمرغی ایک ایک کلو، دہی ایک پاﺅ ، لہسن دس جوئے، آلو چھوٹے گول گول ایک پاﺅ، ادرک آدھی چھٹانک، نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ، آئل ایک پاﺅ۔
ترکیب:
مرغی کوصاف کر کے چوبیس گھنٹے کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ آدھ پاﺅ دہی میںنمک اور ادرک لہسن باریک پیس کر ملا دیں۔ مرغی کو ریفریجریٹر سے نکال کر اس کو کانٹے سے خوب گود لیں اور اس پر دہی میں ملاہوا مسالہ خوب مل دیں اور دوبارہ ریفریجریٹر میں ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد گھی کو کڑ کڑائیں اور اس میں مرغی ڈال کر بھوننا شروع کردیں۔ بالکل ہلکی آنچ پر مرغی کو سرخ کریں ۔ اگر پیندے میں لگنے لگے تو باقی دہی میںتھوڑا سا پانی ڈال کر اس کا چھینٹا دیتی جائیں۔ جتنی ہلکی آنچ پر بھونیں گے اتنی ہی مرغی مزیدار ہو گی۔ جب آدھی بھنی ہو جائے تو اس میں آلو چھیل کر گول کے گول ڈال دیں۔ وہ سبھی مرغی کے ساتھ تلے جائینگے اور سرخ ہوجائینگے۔ مرغی سرخ ہونے پر دیکھ لیجئے کہ گل گئی ہے یا نہیں اور اس میں سرخ مرچ اور اگر نمک کم ہو تو حسب پسند نمک اورڈال دیں۔ اب اس میں ایک کپ (پیالی بھر) پانی ڈال کر دم پر لگا دیں اور اگر گل گئی ہو تو صرف پانی کا چھینٹا دے کر اتار لیں۔ بہت لذیذ اور زود ہضم مرغی تیار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں