مالٹے کا اسکوائش

orange_squash

اشیاءووزن:
مالٹے رس دار اعلیٰ قسم کے پندرہ عدد، چینی آدھا کلو، پانی ایک چھٹانک، سائٹر ایسڈ آدھا اونس، پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ آدھا گرام، کھانے والا زردہ رنگ دورتی۔
ترکیب:
مالٹوں کو دھو کر ان کا چھلکا اتار کر رس نکالنے والی مشین سے ان کا رس نکال لیں اور کپڑے میں چھان لیں۔ یہ رس تین پاﺅ کے قریب ہونا چاہیے۔ اس رس میں چینی کو خوب اچھی طرح حل کرلیں۔ اب اس رس میں سائٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح چمچے سے ملائیں۔ ایک چھٹانک پانی میں زرد ہ رنگ گھول کرکپڑے سے چھان لیں اور اس میں پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ ملا لیں اوریہ رنگ بھی مالٹے کے رس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب یہ رس بوتلوں میں بھر لیں اور ایک کھلے منہ کے دیگچے میں یہ بھری ہوئی بوتلیں رکھ کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آدھی بوتلیں ڈوب جائیں اب اس دیگچے کو چولھا پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد اتار لیں اور اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو بوتلیں نکال لیں ۔ اسکوائش تیار ہے۔ یہ اسکوائش تین چار ماہ تک خراب نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں