مارچ کے کچھ دلچسپ حقائق رومی روایات سے

Bewer_ides_marach
EjazNews

رومی دور میں سال 10ماہ کا ہوتا تھا اور اسی دور سے جن مہینوں کے نام رکھا گئے ان سب کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی پوشیدہ تھی۔ چاہے وہ مارچ ہو یا پھر کوئی مہینہ ۔
موجودہ کیلنڈر میں مارچ سال کا تیسرا مہینہ ہوتا ہے جبکہ قدیم رومی کیلنڈر میں سال دس ماہ کا ہوتاتھا اور سال کا آغاز مارچ کے مہینے سے ہوتاتھا۔رومن روایات کے مطابق 15مارچ ایک ایسا دن ہے جب قرضے اتارے جاتے ہیں۔جولیس سیزر کا قتل بھی اسی ماہ میں ہوا تھا ۔ اتفاق کی بات دیکھئے کہ تقریباً ہرسال مارچ اور جون ہفتے کے ایک ہی دن میں ختم ہوتے ہیں۔یونانیوں نے مارچ کا نام اپنے دیوتا مارس کے نام پر رکھا ہوا ہے اس دیوتا کو جنگ کا دیوتا مانا جاتا تھا۔ہر سال 20اور21مارچ کو سورج خط استوا پر ہوتا ہے جس کے باعث دن اور رات ایک برابر ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں