لیموں اور مرچوں کا اچار

chilli_and_lemon_pickle
EjazNews

اشیاءووزن:
لیموں بڑے بڑے پچاس عدد، سرخ مرچ آدھ پاﺅ ، نمک آدھ پاﺅ، زیرہ آدھ پاﺅ، رائی آدھ پاﺅ، ہلدی چائے والے آٹھ چمچے، لہسن آدھ کلو، ادرک ایک پاﺅ، ہری مرچ آدھ کلو اور تیل۔
ترکیب:
لیموں کو دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ ایک ابال آجائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈے ہونے پران کے دو دو ٹکڑے کاٹ کر مرتبان میں ڈالتی جائیں۔ لہسن، سرخ مرچیں چیر کر ڈال دیں اور ادرک کے باریک ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں سارے مسالوں کو بھون لیں۔ نمک اور ہلدی کو باریک پیس کر ان مسالوں میں ملا لیں اور بھونے ہوئے مسالوں کو بھی موٹا موٹا کوٹ لیں۔ اس مسالے کو لیموں میں اچھی طرح ملا لیں۔ ہری مرچوں کو درمیان میں سے کاٹ لیںاور ان کے اندر بھی یہ مسالہ بھر کر مرتبان میں ڈالتی جائیں۔ سوا کلو کے قریب تیل سرسوں لے کر اس کو گرم کریں اور لیموں اور ہری مرچ والے مرتبان میں ڈال دیںاور چمچہ سے اچھی طرح لیموں اوپر نیچے کردیں۔ پانچ چھ دن میں اچار تیار ہو جائے گا۔ استعمال کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں