فروٹ کرنچیز

fruit kanchar
EjazNews

اشیاءووزن:
میدھا ڈیڑھ کپ، سوجی ایک چوتھاکپ، کوکنگ آئل 4کھانے کے چمچ، انڈنے کی زردی ایک عدد، بیکنگ پاﺅڈ آدھا چائے کاچمچہ، آئسنگ شوگر دو چائے کے چمچے، نمک چٹکی بھر۔
میدہ ، سوجی ، کوکنگ آئل ،انڈے کی زردی ، بیکنگ پاﺅڈر، آئسنگ شوگر اور نمک ملا کر آٹے کی طرح گوندھ کر 1-2گھنٹہ رکھ دیں۔
فلنگ:
کھجور ایک کپ، بادام (باریک کٹے ہوئے)ایک کھانے کا چمچہ، پستہ (باریک کٹے ہوئے) ایک کھانے کا چمچہ، کوکونٹ (چورا) ایک کھانے کا چمچہ، کاجو (چورا) ایک کھانے کا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچہ۔
کھجور، بادام، پستہ، کوکونٹ ، کاجو اور کیوڑہ ملا لیں۔
ترکیب:
میدے کی روٹی بیل کرلمبی پنیاں کاٹ لیں۔ 3انچ چوڑی 3انچ لمبی کاٹ کر درمیان میں انڈے کی سفیدی لگا کر فلنگ بھر دیں۔ ہاتھ سے کنارے دبا دیں۔ گرم کوکنگ آئل میں ہلکی آنچ میں ہلکا براﺅن تل لیں اور غذائیت سے بھرپور فروٹ کرنچیز سے شام کی چائے کے ساتھ لطف دوبالا کیجئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں