کوکو کرونا،تنقید کے نشتر بھی برس رہے ہیں اور پسند بھی کیا جارہا ہے

corona_ali_zafar

علی ظفر نے گزشتہ روز دومنٹ اور کچھ سیکنڈ کا کرونا سے لڑنے کیلئے کوکوکرونا کے نام سے گیت سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو کی ریلیز کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کیلئے ملا جلا رجحان دیکھنے میں سامنے آرہا ہے۔ کچھ لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ایسا وائرس جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس کو مذاق بنا رہے ہیں۔ اور ان پر دل کھول کر تنقید کے نشتر بھی برسا رہے ہیں۔

وہی پر کچھ لوگ ان کے اس اقدام کو پسندیدگی کی نگاہ سے بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہ لوگوں میں اس وائرس کا خوف دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی فنکارانہ صلاحیتیں بروئے کار لا کر لوگوں میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں کہ یہ وائرس جان لیوا نہیں اس سے مقابلہ کریں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں