عالمی پابندیوں کی بیڑیوں میں جکڑے ایران میں کرونا وائرس سے 1433افراد ہلاک

we_stay_hear

امریکی پابندیاں ایران پر کتنا اثرانداز ہوں گی اس موضوع پر ہم نے ایک سیر حاصل مضمون تحریر کیا تھا۔ لیکن اس وقت کرونا وائرس جیسی صورتحال منظر عام پر نہیں آئی تھی لیکن اب کرونا وائرس چین کے بعد ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ایران کو متاثر کر چکا ہے ۔
ایران اس وقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں اور یہاں پر یہ وائرس پھیلتا جارہا ہے ۔ لیکن ایران اس وقت امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر اب تک 6 ہزار745 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 19 ہزار 644 افراد کرونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں 1ہزار 433ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ مزید 1237افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اب ساری صورتحال پر اگر غور کیا جائے تو کیا امریکی پابندیاں اس موقع پر ختم نہیں ہونی چاہیے جس سے ایران اپنے معاملات کو بہتر طور پر انجام دے سکے۔ کرونا وائرس صرف ایران کا مسئلہ نہیں ہے یہ پوری دنیا کا مسئلہ بنا ہوا ہے خود امریکہ بھی اس کا شکار ہے، وہاں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی عالمی برادری سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیوں کا خاتمہ کر کے تاکہ ایران اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کر سکے۔
ایران میں ہلاکتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں ۔ لیکن امریکہ کو اس سے فرق نہیں پڑا رہا کیونکہ کوئی امریکی نہیں مر رہا۔ ایران میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے ایران پر پابندیا ں ہٹائی جانی چاہئیں تاکہ وہ اپنے ہاں بسنے والے انسانوں کا بہتر طور پر خیا ل رکھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں