عالمی رہنما کوویڈ19پر سیاست نہ کریں :ڈبلیو ایچ او

covid_19
EjazNews

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا ورولڈ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس میں کہنا تھا کہ عالمی رہنما کوویڈ19 وائرس پر سیاست کرنے کی بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں۔کوویڈ ’19مرض پھیل رہا ہے پوری دنیا میں مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے دنیا میں 10لاکھ کیسز کو رپورٹ ہونے میں صرف 3ماہ لگے ہیں اور 10لاکھ سے 20لاکھ وائرس کیسز پہنچنے میں صرف 8دن لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بڑی تیزی کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اگر دنیا بھر کی طرف نظر دوڑائیں تو دنیا میں 95لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وائرس سے دنیا میں 4لاکھ سے زائد افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51لاکھ سے زائد ہے۔

دنیا میں نیوزی لینڈ نے اپنے آپ کو کرونا فری ملک قرار دیا تھا۔ اور اپنے ہاں تمام پابندیوں کو ختم کر دیا تھا۔ اب اس ملک میں بھی دو نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔اس ملک نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے ملک میں آنے والے ہر شخص کو دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا لازمی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں