شربت گاجر

carrot_juice

اشیاءووزن:
گاجر اچھی والی دو کلو، شقاقل مصری آدھا تولہ، ثعلب مصری ڈیڑھ تولہ، چینی دوکلو۔
گاجروں کو چھیل کر ان کر ان کے کیل نکال کر پھینک دیں اور گاجروں کو کوٹ کریا پیس کر ان کا عرق نکال لیں۔ شقاقل مصری اور ثعلب مصری کو باریک پیس کر اسی عرق میں ملا کر دیگچی چولھے پر چڑھا دیں۔ جو میل آئے اسے ساتھ ہی ساتھ نکال کر پھینکتی جائیں۔
د و تین ابال آجائیں تو چینی ڈا ل دیں۔ ایک تارکا شربت تیا ر ہو جائے تو اتار لیں۔
ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں