شربت روح افرا

sharbat_rooh_afza
EjazNews

اشیاءووزن:
ابریشم خاص مقرض دو تولہ، برادہ صندل دو تولہ، گل بنفشہ ایک تولہ، گل گاﺅ زبان ایک تولہ، دانہ الائچی خورد ایک تولہ، عرق گاﺅ زبان آدھا کلو، عرق بید مشک آدھا کلو، چینی دانے دار ایک کلو، چاندی کے ورق دو درجن، روح گلاب تین ماشہ۔
ترکیب:
چینی کے علاوہ تمام چیزوں کواوپر دئیے ہوئے دونوںعرقوںمیں بھگو کر رات بھر پڑا رہنے دیں۔ صبح ان کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔
جب عرق آدھے رہ جائیں تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھ سے خوب مل کر موٹے کپڑے میں اس کو چھان لیں اور چینی کو اس میں اچھی طرح حل کر کے قوام تیار کریں۔ جب قوام تیار ہونے کے قریب ہو تو چاندی کے ورق او روح گلاب ڈال دیں ۔ قوام تیار ہوجائے تو نیچے اتار لیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو بوتلوں میں بھر لیں۔
یہ شربت دل اور دماغ کو فرحت دینے میں بے مثال ہے۔ خفقان کو دور کرتا ہے اور دل کو تسکین بخشتا ہے۔ اس کے استعمال سے پیاس دور ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں