شربت بنفشہ

شربت بنفشہ
EjazNews

اشیاءووزن:
گل بنفشہ ایک چھٹانک، چینی تین پاﺅ، پانی تین پاﺅ۔
ترکیب: گل بنفشہ کو چن کر تین پاﺅ پانی میں بھگو کر آگ پر چڑھا دیں اورپکنے دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو نیچے اتار لیں اور کسی کپڑے میںچھان کر اس میں چینی اچھی طرح حل کرلیں۔
چینی حل ہو جائے تو دیگچی کودوبارہ چولھے پر چڑھا دیں، اور پکنے دیں۔ چینی کا قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں اور صاف و خشک بوتل میں محفوظ کر لیں۔
یہ بہت ہی مفید شربت ہے۔ اس کو گھر میں ضرور رکھنا چاہیے۔ یہ شربت بخار، کھانسی ، نزلہ ،آنکھ کا درد اور کان کے درد کے لیے بہترین ہے۔ قبض کودور کر تا ہے۔
نمونیے کے مریض کو شربت نیلو فر اور شربت بنفشہ ملا کر پلانے سے بہت آرام آجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں