شربت آڑو

peach_juice

اشیاءووزن:
آڑو اعلیٰ قسم کے آدھا کلو، چینی تین پاﺅ، پانی آدھا کلو۔
ترکیب:
آڑو دھو کر چھیل لیں اور ٹکڑے کاٹ کراندر سے گٹھلی نکال کر پھینک دیں۔
ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کرچولھے پر چڑھا دیں۔ ایک جوش آئے تو آڑو کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔ ہاتھ سے دیکھ لیں آڑو گل گئے ہوں تو اچھی طرح چمچہ چلنے دیں اور پکنے دیں۔
جب چاشنی ایک تار ہوجائے تو اتارلیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو باریک کپڑے سے اس شربت کو چھان لیں۔ پھر صاف اور خشک بوتل میں بھر لیں یہ شربت بھی بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔
بالکل اسی طریقے سے آپ آلو بخارے کا شربت بنا سکتی ہیں!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں