شاہی دال

shahi-daal

اشیا ء ووزن:
لال لوبیا،چنےاورثابت ارہر کی دال ایک چوتھائی کپ الگ الگ،پیازایک کپ باریک کاٹ لیں ،ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،ہری مرچوں کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ ،ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، مکھن دو کھانے کے چمچ،رائی آدھا چائے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کاچمچ،ثابت لال مرچ چھ عدد، کڑی پتادس عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی،کریم ایک چوتھائی کپ اورتیل ایک چوتھائی کپ۔
ترکیب:
تمام دالیں رات ہی کو بھگودیں۔صبح نتھار کر پریشرکوکر میں صاف پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب تمام دالیں یک جان ہوجائیں، توچولھا بند کردیں۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میںدیگر اجزاءڈال کر بھون لیںکریم اور ہرا دھنیا شامل نہیں کرنا اوراس میں دالیں شامل کرکے ہلکی آنچ پر 5منٹ تک پکنے دیں۔بعد ازاں، کریم ڈال کراورسبز دھنیا چھڑک کے دو منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں